24newspk
آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا علان بھی کر دیا! 3 پاکستانی اور 3 بھارتی کھلاڑی ٹیم میں شامل

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2021 کے لئے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں تین پاکستانی اور تین بھارتی کھلاڑی شامل ہیں ٹیم کی قیادت ورلڈ ٹیسٹ چمپئن نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاکستا ن کے فواد عالم ،شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں جبکہ بھارت سے روہت شرما،رشب پنت اور روی ایشون شامل ہیں ان کے علاوہ ڈمت کروناتنے،مارنس لبوشین،جو روٹ،کائل جیمیسن شال ہیں ۔
شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز ہیں ،شاہین شاہ آفریدی 2021 میں دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں انہوں نے 47 وکٹیں حاصل کیں پہلے نمبر پر بھارت کے روی ایشون ہیں انہوں نے 54 وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے نمبر پر حسن علی ہیں انہوں نے 41 وکٹیں حاصل کیں ۔2021 میں شاہین آفریدی کی بحیثیت فاسٹ باؤلر سب سے زیادہ وکٹیں ہیں دوسرے نمبر پر فاسٹ باؤلرز میں حسن علی ہی ہیں ۔
