• 24newspk

آئی سی رینکنگ پر پاکستانیوں کا راج! بابر اعظم کے بعد امام الحق نے بھی ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کے اوپنر امام الحق نے بلے بازوں کے لیے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے کیونکہ بدھ کی ہفتہ وار رینکنگ اپ ڈیٹ میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستانی بلے باز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں میں ٹاپ دو پوزیشنز پر ہیں۔


زمبابوے بمقابلہ افغانستان کے تیسرے میچ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز اور سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے میچ کے بعد آئی سی سی کی مردوں کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں، امام الحق کپتان بابر اعظم کے بعد ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔یہ پہلی مثال ہے کہ پاکستانی بلے بازوں نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی دو پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ بابر اعظم 892 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ امام 815 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔جب کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی بابر اعظم نمبر 1 پر اور محمد رضوان نمبر 2 پر موجود ہیں۔

ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق اور کپتان بابر اعظم نے عمدہ کارکردگی دکھائی،امام الحق نے تینوں ون ڈے میچوں میں تین نصف سنچریاں اسکور کیں اور بابر اعظم نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری جبکہ محمد رضوان نے ایک نصف سنچری اسکو کی۔اب اگلے سال ون ڈے کا ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس میں امام الحق اور بابر اعظم کی کارکردگی بہت اہم کردار ادا کرے گی جبکہ رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میں کپتان بابر اعظم اور محمدرضوان کی جوڑی سے بڑی امیدیں وابستہ ہین جس طرح ان دونوں کھلاڑیوں نے پچھلے سال بھارت کے خلاف اور پورے ورلڈ کپ میں پرفارم کیا تھا ۔

Web Desk (24NewsPK) Pakistan opener Imam-ul-Haq has secured the second position in the ICC ODI rankings for batsmen as Wednesday's weekly ranking update shows that Pakistani batsmen ODI and They are in the top two positions in both the T20s.


After the third match of Zimbabwe vs Afghanistan, Pakistan vs West Indies series and the first match between Sri Lanka and Australia in the ICC Men's ODI Players Rankings, Imam-ul-Haq is second only to captain Babar Azam behind Virat Kohli. This is the first time that Pakistani batsmen have secured top two positions in ODI rankings. Babar Azam is first with 892 rating points while Imam is second with 815 points. In the T20 rankings also Babar Azam is at No. 1 and Mohammad Rizwan is at No. 2.

Pakistan cricket team opener Imam-ul-Haq and captain Babar Azam performed well in the home series. Imam-ul-Haq scored three half centuries in all three ODIs and Babar Azam scored one century and one half century while Mohammad Rizwan scored one half. Next year, the ODI World Cup will be played in which the performance of Imam-ul-Haq and Babar Azam will play a very important role. Expectations are high as these two players performed against India last year and throughout the World Cup.

35 views0 comments