top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی رینکنگ جاری ،ون ڈے میں بابر کی حکمرانی برقرار


دبئی (24 نیوز پی کے) آئی سی سی نے نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی ہے ، ون ڈے کرکٹر کی رینکنگ میں بلے بازوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نمبر ون پر برقرار ،امام الحق دوسرے نمبر پر جبکہ ویرات کو ہلی چھٹے نمبر پر ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نمبر 890 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں،دوسرے نمبر پر پاکستان کے اوپنر بلے باز امام الحق 779 کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں،جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈاوسن 766 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ،جنوبی افریقا کے ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 722 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں

ون ڈے بولرز رینکنگ میں نیوز ی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 775 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں ،پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں،آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت سوریا یادوو کمار 890 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہیں ۔آلراؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں ،پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں بھی شامل نہیں۔شاداب خان بارھویں نمبر پر ہیں۔


Dubai (24 Newspk) ICC has released the new ODI and T20 cricket rankings, among the batsmen in the ODI cricketer rankings, Babar Azam, the captain of the Pakistan cricket team, remains at number one, Imamul Haq is at the second place. While Virat Kohli is at number six.


According to the details, Pakistan cricket team captain Babar Azam is on the first place with 890 points, Pakistan's opener Imamul Haq is on the second place with 779 points, Rasi van der Dawson of South Africa is on the second place. He is at the third position with 766 points, South Africa's De Kock is at the fourth position with 759 points, Australia's David Warner is at the fifth position with 747 points, while Indian batsman Virat Kohli is at the sixth position with 722 points.


New Zealand's Trent Boult is on the first place in the ODI bowler rankings with 775 points. Josh Hazlewood is second and Afghanistan's Mujibur Rahman is third, Pakistan's Shaheen Shah Afridi is fifth, Bangladesh's Shakib Al Hasan is at number one among all-rounders, while Pakistan's Shadab Khan is 11 after being promoted by one rank. They have come to the th place.


According to the ranking of T20 cricket released by ICC, India's Surya Yadav Kumar is at the first place with 890 points, Mohammad Rizwan is at the second place with 836 points. While the captain of the national cricket team, Babar Azam has moved down to the fourth place after being demoted. Indian batsman Virat Kohli is not included in the top ten. Among the all-rounders, Bangladesh's Shakib Al Hasan is at the first place, and India's Hardik Pandya is at the second place. No player from Pakistan is included in the top ten. Shadab Khan is at the twelfth number.

49 views0 comments
bottom of page