top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی نے بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کر دیا


لاہور (24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بلے باز بابر اعظم کو آئی سی سی کی طرف سے نوازدیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان بن گئے۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی قیادت بابر اعظم کو سونپ دی گئی ہے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کی طرف سے صرف بابر اعظم شامل ہیں ۔باقی کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

14 views0 comments
bottom of page