• 24newspk

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی ، پاکستان کیلئے خوشخبریاں ہی خوشخبریاں


لاہور (24 نیوز پی کے )انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر کردی ہے،رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی ترقی ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے بربابر کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے سیریز برابر کی وہاں کھلاڑٰیوں کی پرفارمنس بھی بہترین رہی جس کی وجہ سے آئی سی سی رینکنگ میں ترقی ملی ۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو 10 درجہ ترقی ملنے کے بعد وہ ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہو گئے ہیں

باؤلرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کیومنز ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی باولر ایشون تیسرے پر نیوزی لینڈ کے ٹم سوتھی، چوتھے پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، پانچویں پر نیوزی لینڈ کے نیل واگنار، چھٹے پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، ساتویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے ربادا آٹھویں نمبر پر پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ،نویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور دسویں نمبر پر انگلینڈ کے اسٹارٹ براڈ براجمان ہیں ۔


اس کے علاوہ بابراعظم کی بھی ایک درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔بہترین 10 ٹیسٹ بیٹسمینوں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن براجمان ہیں جبکہ دوسرے پر انگلینڈ کے جوئے روٹ ، تیسرے پر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، چوتھے پر بھی آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس موجود ہیں ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ انڈین کرکٹ ٹیم کے روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔ بابراعظم ایک درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی رشباپنت ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ نویں پوزیشن پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک موجود ہیں ۔


76 views0 comments