• 24newspk

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی،بابر اعظم کی ترقی


دبئی (24 نیوز پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر سے تیسرے نمبر پرآگئے۔


ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آلراؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر ہیں۔آلراؤنڈرز کے ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔


Dubai (24 News PK) The International Cricket Council has released a new T20 ranking.

According to the latest ranking released by the International Cricket Council, Indian cricket team's young batsman Surya Kumar Yadav is at the first place with 859 points, while Pakistan cricket team's wicketkeeper batsman Mohammad Rizwan is at the second place with 836 points. Babar Azam, the captain of the Pakistan cricket team, has been promoted and has moved from the fourth position to the third position.


In the ranking of T20 bowlers, Sri K Hasaranga is the first while Afghanistan's Rashid Khan is second and England's Adil Rashid is third. In the ranking of all-rounders in T20 cricket, Bangladesh cricket team captain Shakib Al Hasan is first, Afghanistan's Mohammad Nabi is second and India's Hardik Pandya is third. No Pakistani cricketer is included in the top ten of all-rounders.

12 views0 comments