top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16اکتوبر سے 13 نومبر سے تک کھیلا جائے گا.16 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک پہلے مرحلے میں کوالیفائی راؤنڈ ہوگا جس میں سے چار ٹیمیں کوالیفائی کر کے سپر 12 میں آئیں گی - دوسرے مرحلے میں سپر 12 ٹیمیں مدمقابل ہونگی.سپر 12 کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ 1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان شامل ہیں اور 2 ٹیمیں کوالیفائی کرکے گروپ 1 میں آئیں گی.

دوسرے گروپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، جنوبی افریقہ شامل ہیں ان کے علاوہ دو ٹیمیں کوالیفائی کر کے آئیں گی. پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا میچ میلبورن میں 7 بجے شروع ہوگا.دوسرا میچ 27 کو کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے خلاف کھیلے گا، تیسرا میچ کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے خلاف کے 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،چوتھا میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں کھیلا جائے گا اور پانچواں اور میچ پاکستان 6 نومبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا.پہلا سیمی فائنل 9 نومبر اور دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر جبکہ فائنل 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔




46 views0 comments
bottom of page