24newspk
آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ٹیم آف ڈیکڈ کی فہرست جاری کر دی ، پاکستان کے کتنے کھلاڑی شامل ؟جانئیے

دبئی (کرکٹ نیوز پی کے )انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ٹی20ٹیم آف ڈیکڈ کی فہرست جاری کر دی ہے ۔جس میں بھارت کے چار کھلاڑی شامل ہیں ان کے علاوہ آسٹریلیا کے دو ویسٹ انڈیز کے دو اور جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے،سری لنکا اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹی 20 کے پہلے ورلڈ کپ کی رنراپ اور دوسرے ورلڈ ٹی 20 جیتنے والی ٹیم پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ٹی 20 کرکٹ ٹیم آف دی ڈیکڈ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت کے مہندر سنگھ دھونی کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ان کے علاوہ ویرات کوہلی،روہت شرما اور بمرا کو شامل کیا گیا ہے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر آسٹریلیا کے ایرون فنچ ،میکسویل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ،کیرون پولارڈ جبکہ سری لنکا کے لیستھ ملنگااور افغانستان کے راشد خان کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو تین سال ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون بلےباز رہے اور شاہد آفریدی جو 2017 تک ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے لیکن کسی کا نام ٹی 20 ٹیم آف دی ڈیکڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔