top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل جاری،پاکستان کی کونسی پوزیشن ہے جانئیے



دبئی۔8فروری (کرکٹ نیوز پی کے):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نئی پوائنٹس ٹیبل جاری کر دی ۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کلین سویپ کے بعد پاکستان کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بدستور قائم ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے جبکہ آسٹریلوی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کی ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہےاور پروٹیز ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئی ہے۔ پاکستان کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد 60پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور 60پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم 286پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 430پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 420پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان کی ٹیم 286پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں کلین سویپ کا شکار ہونے والی پروٹیز ٹیم پاکستان سے ایک درجہ نیچے چھٹے نمبرپر ہے اور اس کے 144پوائنٹس ہیں۔ سری لنکن ٹیم 80پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم کالی آندھی 100پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ بنگال ٹائیگرزتاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی اور وہ نویں نمبر پر ہے ۔


34 views0 comments
bottom of page