• 24newspk

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-2023: بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-2023 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جاری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (2021-2023) کے جاری چکر میں ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست جاری کی۔

جو روٹ، جنہوں نے حال ہی میں انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اس فہرست میں کافی فرق سے سرفہرست ہیں کیونکہ انہوں نے مجموعی طور پر 1175 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ جنہوں نے تقریباً 24 سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر شاندار پرفارم کیا، وہ 751 رنز کے ساتھ فہرست میں دوسرے جبکہ بابر 682 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے جونی بریسٹو ہیں انہوں نے 604 رنز بنائے ہیں ۔پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے بریتھویٹ ہیں انہوں نے 602 رنز بنائے چھٹے نمبر پر پاکستان کے عبداللہ شفیق نے 547 رنز بنائے ساتویں کے بھارت کے ایل راہول ہیں انہوں نے 541 رنز بنائے اور آٹھویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے ڈی ایلیگر ہیں انہوں نے 517 رنز بنائے ۔ “جو روٹ آرام سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 سائیکل میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے پیک میں سرفہرست ہیں،” آئی سی سی نے پوسٹ کیپشن کیا۔آئی سی سی نے اس سے قبل بابر اعظم کو مارچ 2022 کے لیے اپنا پلیئر آف دی منتھ نامزد کیا تھا۔

16 views0 comments