24newspk
آئی سی سی کا رینکنگ سسٹم بے نقاب! بابر اعظم بہترین پرفامنس کے بعد نمبر 1 نہ بن سکے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سریز کے 3 میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیے گئے تھے۔ ایک میچ مکمل ہوسکا جس میں بابر اعظم نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی!۔ شائقین کو انتظار تھا آج بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی نمبر 1 بلے باز بِن جاۓ گیں کیونکہ ہر ہفتے بدھ کو رینکینگز اپڈیٹ ہوتی ہیں۔لیکن آج اُلٹا ہوگیا ۔ بابر اعظم کے پوائنٹس میں اضافہ کے بجائے کمی آگئی۔ بابر اعظم کی رینکنگ تو وہی رہی مگر پوائنٹس کم ہوگۓ۔
شائقین پریشان ہیں ایسا کیوں ہوا کوئی کہہ رہا ہے یہ سازش ہے تو کوئی اسکو غلطی کہہ رہا ہے۔ حقیقت یہ نظر آتی ہے کے جب ٹاس ہوجاتا ہے تو وہ میچ رینکنگ میں شمار ہو جاتا ہے۔ اس حساب سے بابر اعظم نے 4 میچوں میں 51 رن بنائے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ بابر اعظم عالمی نمبر 1 نہیں بن سکے -البتہ آئی سی سی کا رول کچھ اور کہتا ہے تو یہ آئی سی سی کی غلطی بھی ہوسکتی ہے، ہمیں حتمی بیان کا انتظار کرنا ہوگا۔