top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی کی آل ٹائم ٹی 20 باﺅلرز رینکنگ، پاکستان کےکون کون سے باؤلرز شامل ہیں؟

Updated: Sep 15, 2020



دبئی (کرکٹ نیوز پی کے) ٹی 20 کرکٹ دنیا بھر میں مقبول ہو گئی ہے اور کئی نئے ممالک کرکٹ میں شامل ہو رہے ہیں ۔آئی سی سی کے مطابق 85 ممالک ہیں جو ٹی 20 کرکٹ کھیل رہے ہیں ان میں 12 ٹیمیں ہیں جو تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلتی ہیں باقی آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں ۔ آئی سی سی نے کچھ دن پہلے آل ٹائم ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ جاری کی جس میں سب سے زیادہ پاکستانی باؤلرز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ آل ٹائم باؤلرز کی رینکنگ جاری کی جس میں سب زیادہ پاکستانی باؤلرز ہیں ان میں سے کچھ کھلاڑی ریٹائر ہو گئے ہیں کچھ کھیل رہے ہیں ۔پاکستانی پانچ باؤلرز اس رینکنگ میں شامل ہیں جبکہ باقی ممالک میں سے دو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑٰی شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ،افغانستان ،اور جنوبی افریقہ سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں ۔

باؤلرز کی رینکنگ میں عمر گل ٹاپ پر ہیں ان کے 857 پوائنٹس ہیں ۔دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیر کے سیمیول بدری 855 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے اسپنر ڈینیل ویٹوری 850 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 817 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔ افغانستان کے راشد خان 816 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی 814 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر 795 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں ۔پاکستان کے اسپنر سعید اجمل 788 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ۔نویں نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر اسپنر عماد وسیم 780 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجوس ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر آلراؤنڈر شاداب خان 769 پوائنٹس ک ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی طرف سے آل ٹائم باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ سری لنکا ،بھارت اور آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

61 views0 comments
bottom of page