top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی پی ایل، دہلی نے چنائی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی


دبئی (کرکٹ نیوز پی کے)انڈین پریمیر لیگ 2020 کا ایڈیشن اس دفعہ بھارت میں نہیں کھیلا جا رہا کیوں کہ کورونا وائرس بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے اس سال کا ایڈیشن یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتویں میچ میں چنائی سپر کنگز بمقابلہ دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔دہلی کیپٹلز نے چنائی سپر کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی۔


دبئی کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔دہلی کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 175 رنز بنائے اور ان کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔دہلی کیپٹلز کی طرف سے پرتھوی شا نے سب سے زیادہ اسکور 64 بنائے ،ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ان اسکورر کے علاوہ شیکھر دھون نے 35 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ اسکورر رہے

چنائی سپر کنگز 176 کے تعاقب میں 20 اوورز میں صرف 131 رنز بنا سکی اور ان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔دہلی کیپٹلز کی طرف سے کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل حاصل کیں ۔چنائی سپر کنگز کی طرف سے فاف ڈوپلیسی 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔


43 views0 comments
bottom of page