24newspk
آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کا میچ برابر، سپر اوور میں فتح کس کے نام رہی؟جانئیے

دبئی (کرکٹ نیوز پی کے )انڈین پریمیر لیگ کا 2020 کا ایڈیشن اس سال یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔آئی پی ایل میں رائلز چلینجز بنگلور اور ممبئی انڈیز کے درمیان میچ کھیلا گیا جو دلچسپ مراحل میں داخل ہو گیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیر لیگ میں ممبئی انڈینز اور رائلز چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کھیلا گیا،ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔رائلز چیلنجرز بنگلور مقررہ اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقسان پر 201 رنز بنائے۔رائلز چیلنجرز بنگلور کی طرف سے اے بی ڈویلئرز 55 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے،ان کے علاوہ پڈیکل 54 اور فنچ نے 52 رنز بنائے۔
ممبئی انڈینز نے حدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 201 رنز بنائے اور میچ برابر ہو گیا۔ممبئی انڈینز کی طرف سے ایشان کشن 99 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر ہے اور ان کے علاوہ کیون پولارد نے 60 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔میچ برابر ہونے صورت میں ون اوور ایلیمینیٹر کرایا گیا جس میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو شکست دے دی۔