24newspk
آئی پی ایل میچ میں تلخ کلامی، کوہلی اور گوتم گمبھیر کو بھاری جرمانہ ہوگیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انڈین پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران تلخ کلامی کر پر ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ کا 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ نوین الحق کو میچ کا50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی پی ایل کے ایک میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنو سر جائنٹس کو 18 رنز شے شکست دے دی۔میچ کے دوران ویرات کوہلی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نوین الحق کے درمیان میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی ۔میچ ختم ہونے کے بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑ ی ہاتھ ملانے کے لئے آئے تو پھر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔بات یہاں ختم نہیں ہوئی میچ ختم ہونے کے بعد گوتھم گمبھیر اور ویرات کوہلی آپس میں الجھ پڑے۔
میچ ختم ہونے کے بعد لکھنو سپر جائنٹس کے بیٹر کائل میئرز کوہلی سے گفتگو کررہے تھے کہ گمبھیر نے اچانک انہیں پیچھے کھینچا اور کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔ایسے میں بظاہر کوہلی کی جانب سے جملے کسے گئے تو گوتم گمبھیر بھی غصے میں آگئے اور ویرات کوہلی سے تلخ کلامی کرنے لگے، تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کروایا۔