top of page
  • Writer's picture24newspk

”آئی پی ایل میں صرف بابراعظم کی کمی ہے“ ناصر حسین

Updated: Aug 18, 2020


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی بلے باز بابر اعظم جن کا چرچہ پوری دنیا میں ہے اور ان کا موازنہ دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے جیسے ویرات کوہلی ،اسٹیو سمتھ وغیرہ وغیرہ ۔


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ آج کل کی کرکٹ بابر اعظم کے بغیر نا مکمکل ہے اور اس دور کے جتنے بڑے بلے باز ہیں ان میں بابر اعظم کا نام نہیں تو وہ فہرست مکمل نہیں ۔


ناصر حسین نے کہا کہ میں پاکستان اور انڈیا کی سیاست پر بات نہیں کرنا چاہتا لیکن میرے خیال مین بابر اعظم کو انڈین پریمیئر لیگ میں ہونا چاہیے۔اناصر حسین نے ایک انٹرویو میں کہا دنیا کے چار بلے باز کین ولیم سین نیوزی لینڈ سے اسٹیو سمتھ آسٹریلیا سے ویرات کوہلی انڈیا سے اور جو روٹ انگلینڈ سے یہ چار بڑے نام ہیں ان میں بابر اعظم کو بھی شامل کرنا چاہیے وہ دور حاضر کے بہترین بلے باز ہیں ۔


بابر اعظم ایک نوجوان کھلاڑی ہیں جو باصلاحیت ہیں ان کو آئی پی ایل میں کھیلتے نظر آنا چاہیے۔واضح رہے کہ بابر اعظم کو سابق کھلاڑی اور دنیا سے مداح مستقبل کا عظیم کھلاڑی کے طور پر دیکھتے ہیں۔




67 views0 comments
bottom of page