top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی پی ایل میں صرف 2 گیندوں پر 27 رنز کیسے بن گئیں؟ جانئیے



شارجہ (کرکٹ نیوز پی کے) انڈین پریمیر لیگ 2020 ایڈیشن اس سال یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے.چنئی سپر کنگز اور راجھستان رائلز کے درمیان میچ کھیلا گیا. سپر کنگز کے باؤلر نے 2 لیگل گیندوں پر 27 رنز دے دیے.


تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیر لیگ 2020 کے ایڈیشن میں راجھستان رائلز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔چنائی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔راجھستان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جوفرا آرچر جو راجھستان رائلز کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں چنائی سپر کنگز کے باؤلر لونگی نگیڈی کو 2 گیندوں پر 27 رنز مارے اور خوب داد وصول کی۔


چنائی سپر کنگز کے فاسٹ باؤلر لونگی نگیڈی نے اآخری اوور کرواتے ہوئے آر آر کے بلے باز جوفرا آرچر سے 2 گیندوں پر 2 چھکے کھائے لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔اگلی گیند کو امپائر نے نو بال قرار دے دیا اس نو بال پر ایک سنگل تو ملا لیکن جوفرا آرچر نے چھکا بھی مارا۔اس کے فری ہٹ ملی وہ بھی امپائر کی طرف سے نو بال قرار دی گئی مگر اآچر نے اس بال بھی گراؤنڈ سے باہر پھینکا۔نو بال کی وجہ سے دوبارہ فری ہٹ ملی جس پر بھی آرچر نے چھکا مار کر 2 لیگل گیندوں پر 27 رنز بنائے۔


92 views0 comments
bottom of page