top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی پی ایل کی وجہ 19 سالہ لڑکے کی جان چلی گئی


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے)انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) 2020 کی وجہ سے بھارت کےشہر حیدرآباد میں 19 سالہ نوجوان نے اپنی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیر لیگ میں جوا ہارنے کی وجہ سے 19 سالہ نوجوان نے خودکشی کر کے اپنی جان لے لی۔حیدرآباد پولیس کے انسپیکٹر نرجن ریڈی کے مطابق نوجوان سونو کمار نے کمرے کی گرل سے لٹک اپنی جان لے لی۔


سونو کمار ناریل بیچتا تھا،ہمیں جب اطلاع ملی تو ہم وہاں گئے اور تفشیش کرنے کے بعد پتا چلا کہ انہوں نے انڈین پریمیر لیگ کے میچ پر جوا لگایا تھا اور کافی بڑی رقم ہار گیا تھا۔

انسپیکٹر نرنجن ریڈی نے مزید بتایا کہ سونو کمار کے ساتھ دو اور لڑکے بھی رہتے تھے جب یہ حادثہ ہوا تو وہ دونوں اپنے کام پر چلے گئے تھے۔سونو کمار بڑی رقم جوئے میں ہارنے کی وجہ سے بہت پریشان تھا جس کے بعد انہوں اتنا بڑا قدم اٹھایا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈین پریمیر لیگ 2020 کا ایڈیشن اس دفعہ یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے۔بھارت میں کورونا کے کیسز کے بڑھنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ۔آئی پی ایل اس سے پہلے بھی بھارت سے باہر ہوچکا ہے۔اس وقت بھارت میں الیکشن ہو رہے تھے ۔

80 views0 comments
bottom of page