top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی پی ایل کے ابتداءمیں ہی دہلی کیپٹلز کو زوردار جھٹکا لگ گیا


دبئی (کرکٹ نیوز پی کے) انڈین پریمیر لیگ 2020 یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی اور آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرنے اولے آف اسپنر روی چندرن ایشوین میچ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق دہلی کیپٹلز کے اسپنر روی چندرن ایشوین میچ کے دوران زخمی ہوئے،ان کے زخمی ہونے کے بعد ان کی ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔روی چندرن ایشوین کنگز الیون پنجاب کے ساتھ میچ میچ کے دوران گیند کو روکنے کے چکر میں ڈائیو لگاتے ہوئے زخمی ہو گئے۔

روی چندرن ایشوین گیند کو روکنے کی کوشش میں بری طرح گرے جس کی وجہ سے ان کے کندھےپر چوٹ لگی۔دہلی کیپٹلز کے کپتان شریاس ائیر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وہ اگلے میچ دستیاب ہونگے اور میدان میں اتریں گے ۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں بدترین صورتحال ہے اور بھارت دنیا میں دوسرے نمبر ہے جہاں سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں ۔

72 views0 comments
bottom of page