24newspk
آئی پی ایل 2022ء، آکشن کے میزبان اچانک گر پڑے! ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈٰیسک (24 نیوز پی کے)بنگلور میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نیلامی کے دوران آکشن کے میزبان اچانک گر گئے
بنگلور میں ہونے والے 2022 کے لئے انڈین پریمیر لیگ کی نیلامی کے آکشن کی تقریب میں تقریب کے میزبا ن ہیو ایڈمیڈز دوران تقریب گر گئے۔اطلاعات کے مطابق ان کو ڈاکٹرز نے چیک کیا اور ان کی طبیعت خطرے سے باہربتائی جا رہی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہیو ایڈمیڈز اب ٹھیک ہیں اور طبی عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور ان کو اگلے سیشن کے لئے واپس آنا چاہیے۔
انڈین پریمیر لیگ کا آغاز 2 اپریل سے 3 جون 2022 تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔انڈین پریمیر لیگ کا پہلا سیز ن 2008 میں کھیلا گیا تھا۔رواں سال آئ پی ایل کا 15 واں ایڈیشن کھیلا جائے گا۔