• 24newspk

آسٹریلیا اور پاکستا ن کے درمیان فیصلہ کن میچ تب ہوں گے جب ۔۔وزیر اعظم عمران خان نے بڑی بات کہہ دی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ تب ہونگے جب پچز اچھی بنائی جائیں گی۔


وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے۔لیکن کئی سال دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مہمان ٹیم کا پاکستا ن کے دروہ کرنے کے لئے کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے اور آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے سیکیورٹی کے حالات کو بہتر بنایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں فیصلہ کن میچز تب ہونگے جب پچز اچھی بنائی جائیں گی،میں مصروفیات کے باعث میچ گراؤنڈ میں جاکر نہیں دیکھ سکا۔وزیر اعظم عمران کو خود بھی اپنے دور کے مایہ ناز آلراؤنڈر اور کپتان تھے ان کی کپتانی میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔


41 views0 comments