top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔ورلڈکپ کے سب سے بڑے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے تین وکٹیں لیں اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل مارش نے 77 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ان کے علاوہ ڈیوڈ وارنر نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔


آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش کو مین آف دی میچ دیا گیا جبکہ ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ میں 289 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز سے نوازا گیا۔



22 views0 comments
bottom of page