top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 سال بعد پاکستان کے دورے پر آنے کے لئے تیار! دورہ کب ہوگا ؟ جانئیے


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا،


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ آئندہ برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی ،پی سی بی کے مطاق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ ،تین ون ڈے میچ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔پہلا ٹیسٹ میچ تین مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔تین ون ڈے میچ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ دوسرا 31 مارچ اور تیسرا ون ڈےدو اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل 2022 کو کھیلا جائے گا۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ آخری دفعہ آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ 1998 کیا تھا دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچ کھیلے گئے تھے۔تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ڈرا ہو گئی تھی جبکہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آسٹریلیا نے 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔



22 views0 comments
bottom of page