top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلیا کے بڑےگراؤنڈز میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں۔۔ ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہی


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری توجہ سیریز جیتنے پر ہے، ہم ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں، ہمیں سیریز اپنے نام کرنا ہے، ہم اس کے لیے محنت کر رہے ہیں، سیریز میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن ایسا بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے مجھے بولنگ کا موقع کم ملتا ہے، ہمارے تین فاسٹ بولرز ہیں اور ان کے ساتھ شاداب خان اور محمد نواز ہوتے ہیں۔ میں بولنگ کروا سکتا ہوں لیکن میں بولنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں، ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے بولنگ بہتر ہو رہی ہے۔


مڈل آرڈر ب بلے باز نے کہا کہ کراچی کے مقابلے میں لاہور کی کنڈیشنز مختلف ہیں، اوس کی وجہ سے پہلی دوسری اننگز کا فرق پڑتا ہے۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی، ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔ افتخار نے کہا کہ مجھے وہاں کھیلنے کا تجربہ ہے جس کا مجھے فائدہ ہوگا، آسٹریلیا کے بڑے گراؤنڈز میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بیٹرز آسٹریلیا کے اسٹیڈیمز کے اسٹینڈز میں گیند نہیں پھینک سکتے۔



24Newspk: Middle order batsman of Pakistan cricket team Iftikhar Ahmed says that right now our focus is on winning the series, we are playing at home ground, we have to win the series, we are working hard for it. are, will be successful in the series.


He said that the combination is made in such a way that I get less opportunity to bowl, we have three fast bowlers and they are accompanied by Shadab Khan and Mohammad Nawaz. I can bowl but I try to improve the bowling, because of working with Saqlain Mushtaq the bowling is getting better.



The middle-order batsman said that the conditions in Lahore are different compared to Karachi, because of dew, the first and second innings make a difference. Iftikhar Ahmed said that conditions will be different in New Zealand and Australia, we can play well in Australian conditions. Iftikhar said, "I have the experience of playing there which will benefit me. Hitting sixes in the big Australian grounds is not a problem. It's not like our batsmen can't bowl in the stands of Australian stadiums."


32 views0 comments
bottom of page