top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے،انتقال کی وجہ کیا بنی ؟جائیے


کرکٹ نیوز پی کے: آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی ڈین جونز آج 24ستمبر 2020 کو ممبئی میں انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 59 سال تھی ۔وہ 24 مارچ 1961 کو میلبورن میں پیدا ہوئے تھے۔اڈین جونز بھارت میں انڈین پریمیر لیگ کی کمنٹری کی وجہ سے موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز آج ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ڈین جونز آئی پی ایل کی کمنٹری کے لئے ممبئی میں موجد تھے۔ڈین جونز نے آسٹریلیا کے لئے 52 ٹیسٹ میچ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے۔


ڈین جونز نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 مارچ 1984 میں کیا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 11 سنچریوں اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 3631 رنز بنائے ۔ان کا سب زیادہ اسکور 216 تھا اقور آخری ٹیسٹ میچ 8 ستمبر 1992 میں سری لنکا کے خلاف کیا۔۔ڈین جونز نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز 30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف کیا،انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 7 سنچریوں اور 46 نصف سنچریوں کی مدد سے 6068 رنز بنائے انہوں نے آخری ون ڈے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 اپریل 1994 کو کھیلا تھا۔

ڈین جونز نے مختلف لیگز میں کوچنگ کے فرائض انجام دیے اور بطور کمینٹیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ڈین جونز نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے بطور کوچ فرائض انجام دیے۔پی ایس ایل 2020 کے ایڈیشن میں وہ کراچی کنگز کے کوچ تھے اور نومبر میں پی ایس ایل کے بقایا میچ ہونے ہونے بے حد خوش تھے۔

77 views0 comments
bottom of page