top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا


سڈنی (24 نیوز پی کے)آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشددکے واقعے پر گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کی گرفتاری کل صبح ہوئی ہے ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اور اس سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


نیو ساوتھ ویلز پولیس نے معاملے پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد 51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ مائیکل سلیٹر نے 1993 سے 2001 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔انہوں نے 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مائیکل سلیٹر نے ٹیسٹ میں 74 میچز میں 131 اننگز میں 42.83 کی اوسط سے 5312 رنز بنائے جس میں 14 سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں شامل ہیں ان کی بہترین اننگز 219 رنز کی ہے انہوں نے 1995 میں سری لنکا کے خلااف کھیلی۔ مائیکل سلیٹر نے 42 ون ڈے میچز کھیلے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز اسکور کیے جس میں 9 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔


25 views0 comments
bottom of page