top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلین آل راﺅنڈر شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بڑا فیصلہ


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز آلراؤنڈر شین واٹسن جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر شین واٹسن جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے اور اب انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا اعلان وہ جلد کریں گے۔


شین واٹسن جو ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ بھی رہے ہیں جو یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے ۔شین واٹسن آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے ان کی ٹیم پہلی مرتبہ پلے آف میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شین واٹسن نے دنیا میں ہر کرکٹ لیگ کھیلی ہے انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہے اور ان کو پاکستان میں بہت محبت ملی جس کا انہوں نے خود اعتراف بھی کیا ہے۔



39 سالہ آسٹریلوی آلراؤنڈر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 59 ٹیسٹ میچ کھیلے اور انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں 3731 بنائے اور 75 وکٹیں بھی حاصل کیں۔شین واٹسن نے ون ڈے کرکٹ میں 190 میچ کھیلے اور 5757 رنز بنائے اور 168 وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں 58 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیلے اور 1462رنز بنائے اور 48 وکٹیں بھی حاصل کیں۔


شین واٹسن نے لیگ کرکٹ میں 343 میچ کھیل کر 8821 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔انہوں نے باؤلنگ میں 343 میچوں میں 216 وکٹیں حاصل کیں ۔

77 views0 comments
bottom of page