top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کی ٹانگ ٹوٹ گئی


میلبرن (24 نیوز پی کے)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی آلراؤنڈر کے گلین میکسویل دوست کی سالگرہ پر پھسلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں 3 ماہ کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔


آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق گلین میکسویل کے ساتھ یہ واقعہ میلبرن میں ہفتے کی شب پیش آیا جہاںوہ اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ سالگرہ کی پارٹی کے دوران میکسویل کا پاؤں پھسل گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا بتانا ہے کہ پارٹی کے دوران میکسویل اپنے ایک اور دوست سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں گر پڑے، کرکٹر کے دوست ان کی ٹانگ پر گرے جس کے باعث ٹانگ میں فریکچر ہو گیا جبکہ اس حادثے میں دوست محفوظ رہے۔


رپورٹس کے مطابق 34 سالہ آسٹریلین آلراؤنڈر گلین میکسویل اگلے ہفتے سے انگلینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز میں میکسویل نہیں ہوں گے۔ڈاکٹرز نے میکسویل کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کا آرام کا مشورہ دیا ہے، گلین میکسویل کی جگہ آسٹریلوی اسکواڈ میں سین ایبٹ کو شامل کیا گیا ہے۔



Melbourne (24Newspk) Australian cricket team's all-rounder Glenn Maxwell was injured after slipping on his friend's birthday, after which he has been advised to rest for 3 months.

According to the Australian Cricket Board, the incident with Glenn Maxwell happened on Saturday night in Melbourne where he had gone to attend his friend's 50th birthday. During a birthday party, Maxwell's foot slipped and injured him.


According to Cricket Australia, Maxwell collided with another friend during the party, which resulted in both falling, the cricketer's friend fell on his leg, which resulted in a fractured leg, while the friend was unhurt in the accident.


According to reports, 34-year-old Maxwell will not be part of the ODI series against England from next week. Doctors have advised the Australian cricketer to rest for 3 months or more, replacing Glenn Maxwell with Sean Abbott in the Australian squad. has gone

46 views0 comments
bottom of page