• 24newspk

آسڑیلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو شکست دیدی


سڈنی(کرکٹ نیوز پی کے)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ سڈنی میں کھیلا گیا۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلیا نے 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔آسڑیلیا کی طرف سے میتھیو ویڈ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ میکسویل نے 54 رنز بنائے انہوں نے اپنی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے لگائے۔


بھارت نے 186 رنز کے حدف کا تعاقب کیا تو بھارت کی پہلی وکٹ دوسری گیند پر گر گئی تھی آؤٹ ہونے والے کھلاڑی راہول تھے۔اس کے بعد دھون اور کوہلی نے زمہ داری سے بیٹنگ کی اور دونوں نے 74 رنز کی شراکت قائم کی اور دھون 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد وکٹیں گرتی رہیں اور اسکور آہستہ آہستہ آگے بڑھنے لگا کیوں کہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کھڑے تھے اور امید تھی کہ بھارت میچ جیت جائے گا۔


اتھارویں اوور میں جب ویرات کوہلی آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد کوئی ایسا بلے باز نہیں تھا جو میچ کو جتوا سکے۔ویرات کوہلی نے ۸۵ رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فتح نہیں دلاسکے۔بھارت مقررہ 20 اوورز 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی اور آسٹریلیا نے میچ 12 رنز سے جیت لیا۔بھارت میچ تو ہار گیا لیکن سیریز اپنے نام کر لی ۔بہترین کارکردگی پر مچل سوپسن کو میچ جبکہ ہاردیک پانڈیا کو سریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

53 views0 comments