top of page
  • Writer's picture24newspk

آصف علی کو آئی سی سی کا بڑا ایوارڈ مل گیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) یواے ای میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 کامیابی سے جاری اور اب سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل کل 11نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اور 5 میچ کھیل کر 5 میچ جیتے،پاکستان کی طرف سے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف چھکوں کی برسات کرنے والے آصف علی جو راتوں رات سپر اسٹار بن گئے ہیں ۔


انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لئے سوشل میڈیا پر صارفین سے رائے طلب کی تھی ۔ کھلاڑیوں میں پاکستان کے آصف علی،بنگلادیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل تھے جن میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ صارفین نے آصف علی کو منتخب کیا تھا،صارفین کو آصف علی کے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف چھکوں برسات بہت پسند آئے ۔آصف علی نے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔

28 views0 comments
bottom of page