top of page
  • Writer's picture24newspk

آفریدی کے لنکن پریمیر لیگ میں چھکے چوکوں کی برسات لیکن ٹیم پہلا میچ ہار گئی

Updated: Dec 12, 2020


ہمبنٹوٹا (کرکٹ نیوز پی کے)سری لنکا میں جاری لنکن پریمیر لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی کی پہلے میچ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات لیکن ٹیم خراب باؤلنگ کی وجہ سے میچ جیت نہیں پائی۔


تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری لنکن پریمیر لیگ کے دوسرے میچ میں جوفنا اسٹالئنز نے گال گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔گال گلیڈی ایترز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔


گال گلیڈی ایٹرز کئ طرف سے شاہد خان آفریدی نے پہلے میچ میں ہی عمدہ اننگز کھیلی اور جوفنا اسٹالئنز کے باؤلرز کی جم کے دھلائی کی اور 23 گیندوں پر 58 رنز بنائے ان کی اننگز میں 6 چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور اسٹرائیک ریٹ 255 تھا، اورٹیم اچھا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔شاہد آفریدی کے علاوہ گناتھالیکا نے 38 راجاپکسا نے 21 اور اعظم خان 20 رنز بنائے۔

جوفنا اسٹالئنز نے 175 رنز کا حدف کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 35 رنز پر گر گئی تھی اس کے بعد 66 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گر گئی لیکن اس کے بعد فرنینڈوو نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر ایک اچھی پارٹنر شپ بنائی اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔فرنینڈو نے 92 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور شعیب ملک 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جوفنا اسٹالینز نے 175 رنز کا ٹارگٹ 19ویں اوور میں پورا کر لیا۔گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر شیراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاہد آفریدی کوئی وکٹ نہیں لے سکے لیکن 4 اوورز میں صرف 20 رنز دیے اور کوئی چھکا چوکا نہیں لگا۔


100 views0 comments
bottom of page