top of page
  • Writer's picture24newspk

" آپ اور لے آئیں" لاہور قلندرز کے جلات خان کی طرف سے ٹیم کو سوہن حلوہ پیش، کپتان سے دلچسپ مکالمہ


ملتان (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر جلات خان سوہن حلوہ لے کر ساتھی کھلاڑیوں کے کمروں میں پہنچ گئے اور انہیں ملتان کی سوغات پیش کی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، اس دوران کپتان کیساتھ جلات کا دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

جلات خان ملتان کی سوغات سوہن حلوہ لے کر کھلاڑیوں کے پاس پہنچے اور کپتان شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سوہن حلوہ کھلایا۔لاہور قلندرز کے آفیشل اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ،ویڈیو میں جلات خان نے کہا کہ میرے ساتھی کھلاڑی میرے شہر میں آئے ہیں، میں نے سوچا کھلاڑیوں کو اپنے علاقے کی سوغات کھلانی چاہیے،انہیں کھلایا، مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں کو ملتان کی سوغات پسند آئی ہو گی۔


جلات نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ڈبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کھولیں، ڈبہ کھولتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے استفسار کیا کہ میں کھاؤں ؟ آپ نہیں کھائیں گے؟ جلات کہتے ہیں کہ آپ کیلئے ہے، جتنا مرضی کھائیں، مزید چاہیے تو وہ بھی لے آتے ہیں جس پر شاہین شاہ آفریدی مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہاں، جائیں اور پھر مسکرادیتےہیں۔


11 views0 comments
bottom of page