• 24Newspk

آپ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور۔۔۔“ وسیم خان کا محمد حفیظ کو ’ کرارا جواب



لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے محمد حفیظ کے بیان پر انہیں واضع الفاظ میں کہا کہ وہ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اس معاملے سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق شرجیل خان جو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا مکمل کرنے کے بعدپاکتان سپر لیگ کے پانجویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر زبردست بحث چل رہی ہے کہ اسے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟پاکستانی صحافی عالیہ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کیا کہ کیا آپ شرجیل خان سے متعلق وقار یونس کے مشاہدے سے متفق ہیں اور پھر سمجھتے ہیں کہ مہارت سے بھرپور کم فٹنس والے کھلاڑیوں کو بھی منتخب کرنا چاہئے؟ چلیں دلائل کیساتھ بحث کرتے ہیں۔“



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خاتون صحافی عالیہ رشید کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ '' کیا ہمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے کسی بھی طرح کے ’ایکسٹرا ٹیلنٹ‘ کے بجائے عزت اور وقار کو ترجیح نہیں دینی چاہئے؟ میں تو بس پوچھ رہا ہوں۔“




پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے محمد حفیظ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا یہ ذاتی خیال ہے کہ محمد حفیظ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے کیوں کہ اس کے پاس کوئی ایسا عہدہ نہیں ہے کہ جس کی بنا پر وہ ایسا بیان دیں اس سلسلے میں ان سے بات کروں گا ،پوری دنیا میں ایسا کہیں بھی کوئی کھلاڑی نہیں کرتا پتا نہیں کیوں ہمارے پاکستانی کھلاڑی ایسا کیوں کرتے ہیں؟ ان کی ایسا کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔



33 views

Subscribe to 24Newspk 

Contact us
  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved