24newspk
آپ قومی ٹیم کے کپتان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کر سکتے۔۔ بابر اعظم کے مداح وسیم اکرم سے ناراض

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پا کستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچ لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ۔کراچی کنگز کی مسلسل شکست کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور مسلسل آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کل کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔فیلڈنگ کے دوران کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کو وسیم اکرم اور ٹیم صدر سے ڈانٹ پڑی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی اور صارفین نے وسیم اکرم کے رویہ پر غصے کا اظہار کیا اور بابر اعظم کی حمایت میں آگئے۔
میچ کے آخری لمحات میں کپتان بابر اعظم باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور وہاں وسیم اکرم نے بابر اعظم کی حکمت عملی سے مطمئن دکھائی نہیں دیے بابر اعظم کو ڈانٹ پلادی ،دونوں کے درمیان اصل میں کیا بات ہوئی اس کا تو کسی کو علم نہیں ۔