top of page
  • Writer's picture24newspk

”آپ میرے لئے چاچانہیں“شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ پر افتخار احمد کو بوم بوم قراردیدیا


لاہور(24 نیوز پی کے)سابق کپتان اسٹار آلراؤنڈر شاہد آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ پر افتخار احمد کو بوم بوم قراردیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ آپ میرے لئے چاچا نہیں بلکہ بوم بوم ہو، آپ نے میچ کا اختتام کیا اور اپنی اننگز سے یادگار بنایا،آپ بہت اچھا کھیلے، یہ ہر طرح سے ایک اچھی کرکٹ تھی جس سے مداح لطف اندوز ہوئے.


قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے جوابی ٹوئٹ میں کہاکہ لالہ آپ کے پیار اور میری کارکردگی کی تعریف کا شکریہ ،یہ میرے لئے بہت عزت اور فخر کی بات ہے کہ بوم بوم خود مجھے اپنے نام سے پکار رہے ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دے دی لیکن افتخار احمد نے اپنی جارح مزاج اننگ سے میچ آخری بال تک لے گئے اور ان کے لمبے لمبلے چھکوں سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 64 رنز بنائے اور بدقسمتی سے وہ آؤٹ ہوگئے اور میچ پاکستان ہار گیا۔




19 views0 comments
bottom of page