top of page
  • Writer's picture24newspk

آپ نے گھبرانہ نہیں ہے۔۔ بابر اعظم بھی عمران خان کےنقش قدم پر چل پڑے


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے بعد ان سے سوال کیا گیا ہے کہ اس شکست کے بعد آپ کھلاڑیوں کو کیا پیغام دیں گے تو کپتان بابراعظم نے جواب دیا کہ میں بس کھلاڑیو ں سے کہو گا کہ گھبرانا نہیں ہے۔مجھے لڑکوں پر پورا اعتماد ہے،غلطیاں ہوجاتی ہیں اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی نئی نویلی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں نو وکٹوں سے شکست دی ہے۔



انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 35 اوورز میں 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ شاداب خان نے 30 رنز بنائے۔امام الحق اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی طرف سے ثاقب محمود نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے 141 کا حدف 22 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ثاقب محمود کو میچ کا بہترین کھالڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔



38 views0 comments
bottom of page