24newspk
آپ ہمارے مین باؤلر ہیں۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں کیا کرنے کی ہدایت دی؟

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)گزشتہ روز ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑی چئیرمین پی سی بی کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ھاؤس پہنچے جہاں اُن کا بہترین استقبال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائ کی اور ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی ہدایت پیش کی۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو کرتے ہوۓ انہیں تلقین کی کہ آپ ہمارے اہم باؤلر ہیں۔ آپ نے سکور کی بجاۓ وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔ جب ہم مخالف ٹیم کو جلد آؤٹ کردیں گے تو ہمارے جیتنے کا چانسس بڑھ جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا گیا ہے جس کا آغاز 17 اکتوبر سے ہورہا ہے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو اپنے روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔