top of page
  • Writer's picture24newspk

ابرار احمد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینےوالے پہلےپاکستانی سپنر بن گئے


ملتان (24 نیوز پی کے) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے مسٹری سپنر ابرار احمد نے پہلے دن ہی پاکستان کا نام روشن کر دیا اور پاکستان کےلئے ریکارڈ قائم کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سپنر ابرار احمدنے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، پاکستانی نوجوان بولر ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی سپنر بن گئے ہیں ۔ ابراراحمد نے پہلی اننگز میں مہمان ٹیم انگلینڈ کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور دوسری اننگز میں اب تک تین کھلاڑی آؤٹ کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر ابھی تک دس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے قبل قبل عبدالرحمن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں.



آپ کو بتاتے چلیں کہ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ،دوسرے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 205 رنز بنائے اور ان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں ۔انگلش کپتان بین سٹوک اور ہیری بروک کریز پر موجود ہیں اس کے ساتھ انگلینڈ کو 281 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے


Multan (24 News PK) The second test match of the three-match series between Pakistan and England is being played in Multan. Pakistan's debuting mystery sniper Abrar Ahmed made the name of Pakistan bright on the first day and set a record for Pakistan.



According to the details, Abrar Ahmed , the spinner of the national team, has won an important honor, the Pakistani young bowler has become the Pakistani spinner who has taken the most wickets on debut. Abrar Ahmed guided seven England players to the pavilion in the first innings and three players have been dismissed in the second innings so far and a total of ten wickets have been taken so far. Before this, Abdul Rahman had taken 8 wickets on debut, while fast bowler Muhammad Zahid has the honor of taking the most wickets on debut, who took 11 wickets in the Rawalpindi Test against New Zealand.


Let us tell you that England's batting continues in the second innings of the Multan Test. By the end of the Second day, the visiting team scored 205 runs and five of their players have been dismissed. English captain Ben Stokes and Harry Brooke are at the crease. England has got a lead of 281 runs. Pakistan's Abrar Ahmed has dismissed three players in the second innings.

13 views0 comments
bottom of page