top of page
  • Writer's picture24newspk

ابرار احمد کی مسٹری سے انگلینڈ پریشان! اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو

پولین بھیج دیا، پاکستان کو نیا سٹار مل گیا، فائفر کی ویڈیو دیکھیں



24 نیوز پی کے: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی طرف سے اپنا ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش بلے بازوں کو پریشان کر کے رکھا اور مہمان ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان میں جاری ٹیسٹ میچ میں ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر انگلینڈ کے اوپنر زیک کرولی کو بولڈ کیا۔ تب سے ہی ابرار انگلینڈ کی ٹیم کو اپنی انگلیوں پر نچا رہے ہیں اور لنچ تک 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔ابرار احمد نے لنچ کے بعد دو وکٹیں اور حاصل کیں جس میں کپتان بین اسٹوک کی بھی وکٹ شامل تھی۔ انہوں نے ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں، انہوں نے زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کو آؤٹ کیا۔یہ وہ ہی انگلینڈ کی ٹیم ہے جنہوں نے راولپنڈی میں رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیے تھے۔




17 views0 comments
bottom of page