• 24Newspk

ابوظہبی میں پھنسے 209 پاکستانیوں کی وطن واپسی اور ان میں 104 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے



اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق جو پاکستانی باہر کے ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور پاکستان آنے کے لئے منتظر ہیں ان کو پاکستان لایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں خصوصی فلائیٹس چلائی گئی ہیں جو پاکستانیوں کو باہر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لے کر آرہے ہیں۔


ابوظہبی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو خصوصی فلائیٹ کے ذریعے 28 اپریل کو لائے گئے 209 مسافروں میں سے 104 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے ۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی گئی تھی واضع رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں خوف وحراس پھیلا ہوا ہے،کورونا وائرس کی وجہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


پاکستان میں بھی کورونا کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور سینکڑوں لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں،اس سلسلے میں حکومت نے اہم اقدام اٹھائے ہیں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔شاپنگ مال،پبلک پارکز،مارکیٹیں ،پبلک ٹرانسپورٹس،ٹرین کو بھی بند کر دیا ہے تا کہ اس وائرس کو پھیلاؤ سے روکا جائے۔کھانے پینے اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔



Subscribe to 24Newspk 

Contact us

© 2020 by 24newspk.com all rights reserved

  • Facebook
  • Twitter
  • YouTube