24newspk
ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے ڈرا کا اعلان ہو گیا

ابوظہبی (کرکٹ نیوز پی کے) ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے ڈرا کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ایونٹ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں دفائی چیمپئن مراٹھا عریبینز ،دہلی ہلز،ناردرن واریئرز اور بنگلہ ٹائیگرز شامل ہیں ۔
گروپ بی میں لاہور قلنڈرز،دکن گلیڈی ایٹرز،پونے ڈیولز اور ٹیم ابو ظہبی شامل ہیں ۔ہر گروپ میں ٹیمیں تین تین میچ کھیلے گی۔ایونٹ 25 جنوری سے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ایونٹ 10 دن تک رہے گا اور 28 میچ کھیلے جائیں گے۔
لاہور قلندرز میں شاہد آفریدی آئیکون پلیئر کے طور پر شامل ہیں ان کے علاوہ شرجیل خان ،حسن علی،سہیل تنویر،آصف علی شامل ہیں ان کے علاوہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں بین ڈنک،ٹام بینٹن ،کرس جارڈن اور بڑے نام شامل ہیں ۔