top of page
  • Writer's picture24newspk

اب تک کتنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے جاچکے ہیں ؟ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کیا کاکردگی رہی؟جانئیے

Updated: Nov 16, 2022


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) اب تک آٹھ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے جا چکے ہیں ۔آج ہم کو بتائیں گے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کہاں کہاں کھیلے گئے اور کس ٹیم نے کتنے ورلڈ کپ جیتے ؟

1. ٹی20 ورلڈ کپ 2007

ٹی 20 ورلڈ کپ کا اغاز 2007 میں ہوا پہلا ورلڈ ٹی 20 جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا ،پہلا ورلڈ ٹی 20 بھارت نے جیتا جبکہ پاکستان رنراپ رہا،2007 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز مائیکل ہیڈن نے بنائے انہوں نے 265 رنز بنائے ،سب سے زیادہ چھکے میک ملن نے لگائے انہوں نے 13 چھکے لگائے۔سب سے زیادہ چوکے آسٹریلیا کے مائیکل ہیڈن نے 32 چوکے لگائے۔ سب سے زیادہ وکٹیں عمر گل نے لیں انہوں نے 13 وکٹیں حاصل کیں ۔ٹورنامنٹ کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شاہد خان آفریدی کو دیا گیا جبکہ فائنل میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عرفان پٹھان کو دیا گیا۔

2.ٹی 20 ورلڈ کپ 2009


دوسرا ورلڈ کپ 2009 میں انگلینڈ میں کھیلا گیا، دوسرے ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈٹی 20 میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سب سے زیادہ میچ سری لنکا نے جیتے انہوں نے 7 میچوں میں سے 6 میچ جیتے وہ فائنل سے پہلے پورے ایونٹ میں کوئی میچ نہیں ہارا۔پاکستان نے ورلڈ کپ میں 7میچ کھیلے اور پانچ میں کامیابی حاصل کی جس میں سری لنکا کے خلاف فائنل بھی شامل ہے۔ورلڈ کپ 2009 میں سب سے زیادہ سری لنکا کے دلشان نے بنائے انہوں نے 317 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں اسکور کیں ۔

سب سے زیادہ چھکے بھارت کے یوراج سنگھ نے لگائے انہوں نے 9 چھکے لگائے۔سب سے زیادہ چوکے دلشان نے لگائے انہوں نے 46 چوکے لگائے۔ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز سری لنکا کے تلکرتنے دلشان کا ہے انہوں نے 96 رنز کی اننگز کھیلی ۔سب سے زیادہ وکٹیں عمر گل نے لی ہیں۔عمر گل نے 13 وکٹیں حاصل کیں ۔ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دلشان کو دیا جبکہ فائنل میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شاہد خان آفریدی کو دیا گیا،شاہد آفریدی وہ ابھی تک واحد کھلاڑی ہیں جن کو ایک ورلڈ کپ میں سیمی فائنل اور فائنل میں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


3.ٹی 20 ورلڈ کپ 2010


تیسرا ٹی 20 ورلڈ کپ 2010 میں 30 اپریل سے 16 مئی تک ویسٹ انڈیزمیں کھیلا گیا۔فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ کپ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل تھی۔ہر گروپ سے دو ٹیموں نے سپر ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔سپر ایٹ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی ہوئیں جن میں پاکستان ،انگلینڈ،آسٹریلیا، اور سری لنکا شامل تھیں۔انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور آسٹریلیا نے پاکستان کو آخری اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔


فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز سری لنکا کے بلے باز جے ورھنے نے بنائے انہوں نے 6 میچوں میں 302 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ تیسرے نمبر پر تھے جنہوں نے 223 رنز بنائے۔سب سے زیادہ چھکے آسٹریلیا کے کیمروں وائٹ نے لگائے انہوں نے 12چھکے لگائے۔سب سے زیادہ چوکے سری لنکا کے جے وردھنے نے لگائے انہوں نے29 چوکے لگائے۔ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور بھارت کے سریش رائنا نے کیے انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف101 رنز بنائے ۔ ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں بنیں۔ ورلڈ کپ میں سب سے بڑا اسکور 197 رنز آسٹریلیا نے بنائے انہوں نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں اسکور کیا۔

باؤلنگ میں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں آسٹریلیا کے ڈرک پیٹر نینے(Dirk Peter Nanne)نے سات میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ کپ میں بہترین بولنگ آسٹریلیا کے ڈرک پیٹر نینے کی ہے انہوں نے 4/18 حاصل کیں۔انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


4.ٹی 20 ورلڈ کپ 2012

چوتھا ٹی20 ورلڈ کپ 2012 سری لنکا میں کھیلا گیا۔ورلڈ کپ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ویسٹ انڈیز نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز شین واٹسن نے بنائے انہوں نے 6 میچوں میں 249 رنزبنائے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے 164 رنز بنائے۔ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز نیوزی لینڈ کے بریڈن میکیولم نے 123 رنز بنائے ۔ورلڈ کپ میں ایک سنچری اور 34 نصف سنچریاں بنیں۔ورلڈ کپ میں 184 چھکے لگے جبکہ سب سے زیادہ چھکے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے لگائے انہوں نے 16 چھکے لگائے۔ کسی بھی ٹیم کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف 205 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکا کے مینڈس نے لیں انہوں نے 6 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔ایک میچ میں بہترین بولنگ بھی ان کی ہے انہوں نے چار اوورز میں 6/8 وکٹیں حاصل کیں۔ شین واٹسن کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور مارلن سمیول کو فائنل میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

5.ٹی 20 ورلڈ کپ 2014


پانچواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2014 بنگلادیش میں کهیلا گیا۔ سری لنکا نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل اپنے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بھارت کے ویرات کوہلی نے بنائے انہوں نے 319 رنز بنائے جس میں چار نصف سنچریاں شامل تھی۔ سب سے زیادہ وکٹیں جنوبی افریقہ کے عمران طاہراور احسن ملک نے 12,12 وکٹیں حاصل کیں۔ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف 196 رنزبنائے۔ ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے نیدرلینڈ نے سٹیفنس جوہانس مائیبرگ مارے انہوں نے 7 میچوں میں 13 چھکے لگائے۔ ورلڈ کپ میں دو سنچریاں اسکور ہوئیں جن میں سے ایک پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد نے بنائی اور دوسری انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے لگائی۔ ورلڈ کپ میں 35 نصف سنچریاں بنیں ،سب سے زیادہ نصف سنچریاں ویرات کوہلی نے ماری انہوں نے چار نصف سنچریاں اسکورکیں۔ورلڈ کپ کی بہترین باؤلنگ نیدر لینڈ کے احسن ملک نے کی انہوں نے 5/19 بہترین باؤلنگ ہے۔ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ کمار سنگاکارا کو فائنل میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


6.ٹی 20 ورلڈ کپ 2016


چھٹا ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 بھارت میں کهیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل اپنے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنگلادیش کے تمیم اقبال نے بنائے انہوں نے295 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف شامل تھی۔ سب سے زیادہ وکٹیں افغانستان کے محمد نبی نے 12 وکٹیں حاصل کیں۔ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 230 رنزبنائے اسی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے229 رنزب بنائے تھے۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے بنگلادیش کے تمیم اقبال نے لگائے انہوں نے 14 چھکے اور 24 چوکے لگائے۔ورلڈ کپ میں 236 چھکے لگے۔ ورلڈ کپ میں دو سنچریاں اسکور ہوئیں جن میں سے ایک ویسٹ انڈیز کے اوپنرکرس گیل نے بنائی اور دوسری بنگلادیش کے تمیم اقبال نے بنائی۔ ورلڈ کپ میں 32 نصف سنچریاں بنیں ،سب سے زیادہ نصف سنچریاں ویرات کوہلی نے ماری انہوں نےتین نصف سنچریاں اسکورکیں۔ورلڈ کپ کی بہترین باؤلنگ نیوزی لینڈ کے مچل جوزف سینٹنرنے کی انہوں نے 4/11 بہترین باؤلنگ ہے۔ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ مارلن ناتھانیئل سیموئلزکو فائنل میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔


7.ٹی 20 ورلڈ کپ 2021


ساتواں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 یو اے ای میں کهیلا گیا۔آسٹریلیا نے فائنل میں نیوز ی لینڈ کو شکست دے کر فائنل اپنے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز پاکستان کے بابر اعظم نے بنائے انہوں نے 6 میچوں میں 303رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں شامل تھیں۔ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 230 رنزبنائے اسی میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے229 رنزب بنائے تھے۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکےانگلینڈ کے بٹلر نے لگائے انہوں نے 13 چھکے اور 22 چوکے لگائے۔ورلڈ کپ میں 270 چھکے لگے۔ ورلڈ کپ میں ایک سنچری اسکور ہوئیں جو انگلینڈ کے بلے باز بٹلر نے بنائی۔ ورلڈ کپ میں 52 نصف سنچریاں بنیں ،سب سے زیادہ نصف سنچریاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ماری انہوں نےچار نصف سنچریاں اسکورکیں۔ سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکا کے ہسرنگا ڈی سلوا نے 16 وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ کپ کی بہترین باؤلنگ آسٹریلیا کے باؤلر ایڈم زمپا کی تھی انہوں نے چار اوورز میں 5/19وکٹیں لی تھیں۔ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ مارلن ناتھانیئل سیموئلزکو فائنل میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔



8.ٹی 20 ورلڈ کپ 2022

آٹھواں ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں کھیلا گیا ۔ایونٹ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا،گروپ اے اور گروپ بی،ہر گروپ میں چھ ٹیمیں کو شامل کیا گیا۔دونوں گروپوں میں سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل میں آئیں۔پہلا سیمی فائنل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا ،پاکستان نے نیوز ی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی اور پاکستان تیسری دفعہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم تھی۔دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر دوسری دفعہ فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری دفعہ بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔


انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سیم کرن کو مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بھارت کے بلے باز ویرات کوہلی نے بنائے انہوں نے چھ میچوں میں 296 رنز بنائے جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔پاکستان کی طرف سے شان مسعود اور محمد رضوان نے 175,175 رنز بنائے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 124 رنز بنائے۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکا کے وننڈو ہسرنگا نے 15 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے گیارہ گیارہ وکٹیں حاصل کیں ۔



138 views0 comments
bottom of page