24newspk
“اب وقت آگیا ہے کہ چیئرمین اور چیف سلیکٹر سے جان چھڑائی جائے” اس ہار کی ذمہ داری کون لے گا۔۔؟

24 نیوز پی کے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ قومی ٹیم کے بیٹرز زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا چھوٹا ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔ پاکستان کو شکست کے ساتھ ورلڈ کپ میں پاکستان کی سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔
محمد عامر نے جب ورلڈ کپ کی ٹیم سلیکٹ کی گئی تھی تو ٹوئٹر پر آکر لکھا تھا کہ چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔ آج بھی محمد عامر کا انتہائی غصہ میں ٹوئیٹ آیا ہے جس میں انہوں نے چیئرمین اور چیف سلیکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ خراب سلیکشن ہے اب اس چیز کی ذمہ داری کون لے گا؟ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت ہے کہ اس سے جان چھڑائی جائے چیئرمین جو پی سی بی کا خدا بنا ہوا ہے، اور نام نہاد چیف سلیکٹر سے بھی۔