• 24newspk

‘اتنی چھوٹی عمر میں عبداللہ شفیق جیسی اننگز میں خود نہیں کھیل سکا’ بیٹنگ کوچ محمد یوسف


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور لیجنڈری بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں عبداللہ شفیق جیسی اننگز میں خود بھی نہیں کھیل سکا۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار اننگز کھیلنے پر عبداللہ شفیق کی تعریف کرے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے حدف کا تعاقب کیا بطور بیٹنگ کوچ فخر ہے۔ پہلی اننگزمیں جس طرح بابرکھیلےبہت کم ایسا دیکھنے کو ملتا ہے دوسری اننگزمیں بھی بابراعظم نے دباؤمیں اچھی بیٹنگ کی۔بیٹنگ کوچ نے کہا کہ بابراعظم نےعبداللہ کےساتھ بیٹنگ کرتےہوئےتجربہ دکھایا بابر دونوں اننگز میں بڑے کھلاڑی کی طرح کھیلے، محمدرضوان کی40رنز کی اننگز چھوٹی مگر بہت سود مند تھی۔

نوجوان بلے باز کی تعریف کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ عبداللہ نے مجھ سےکہا تھا کوشش ہوگی میچ ختم کر کے آؤں اتنی چھوٹی عمرمیں ایسی اننگزمیں خودنہیں کھیل سکا۔محمدیوسف کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ تمام بلےبازوں کو جاتا ہے تمام گیندبازوں نےبھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا کوچ ثقلین اور کپتان بابر کے درمیان اچھاتال میل ہے۔


Web Desk (24 News PK) Pakistan cricket team's batting coach and legendary batsman Muhammad Yusuf has said that at such a young age, Abdullah could not even play an innings like Shafiq himself.


Praising Abdullah Shafiq for playing a brilliant innings in the first Test match against Sri Lanka, he said that he was very happy for the historic success of the Pakistan cricket team. As in the first innings, Babar Azam batted well under pressure in the second innings as well. The batting coach said that Babar Azam showed his experience while batting with Abdullah. It was good.



Praising the young batsman, Muhammad Yusuf said that Abdullah had told me to try and finish the match. At such a young age, I could not play in such an innings by myself. Coach Saqlain and captain Babar have a good rapport.



30 views0 comments