top of page
  • Writer's picture24newspk

احسان اللہ کی خوش قسمتی ہے وہ مجھ سے بچ گیا، بلے باز محمد حارث کا بیان


ملتان(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کے شاندار مقابلے جاری ہیں ،پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے کہا ہے کہ احسان اللہ کی خوش قسمتی ہے وہ مجھ سے بچ گیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمحمد حارث نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ٹیم سے میں اور احسان اللہ اکٹھےکھیلتے آ رہے ہیں، میں نے ان کی بولنگ میں بہت مرتبہ وکٹ کیپنگ بھی کی ہے۔مجھے ان کی بولنگ کا اچھی طرح اندازہ ہے، اس کی خوش قسمتی ہے کہ میں نے صرف2 گیندیں ہی کھیلیں اور وہ بچ گیا۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ احسان اللہ نے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھی۔احسان اللہ ابھی تک پی ایس ایل ایٹ میں تیز ترین فاسٹ باؤلر ہیں اور ملتان سلطانز کے کامیاب باؤلرز ہیں۔احسان اللہ نے تین میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔

9 views0 comments
bottom of page