24newspk
اداکارہ اشنا شاہ کا شاہد آفریدی نے دل جیت لیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) شاہد خان آفریدی جن کا نام سن کر اچھے اچھے باؤلرز کو پسینہ آجا تا تھا دنیا میں ایسا باؤلر نہیں ہے جو ان کے دور میں کھیلتے رہے جس کو آفریدی نے چھکے چوکے نہ مارے ہیں ،شاہد آفریدی پوری دنیا میں چھکوں چوکوں کی وجہ سے مشہور ہیں ،ان کے مداح پوری دنیا میں ہیں ،بچے بوڑھے جوان سب شاہد آفردی کے فین ہیں وہ جب گراؤنڈ میں آتے تھے تو لوگ کھڑے ہو کر ان کا استقبال کرتے تھے اور ان کی شاٹ پر شور مچاتے تھے۔
جب وہ آؤٹ ہوتے تھے تو گراؤنڈ میں سناٹا ہو جاتا تھا۔شاہد آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے 7 سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی لوگ ان کے دیوانے ہیں ۔پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ بھی شاہد آفریدی کی مداح ہیں اور شاہد آفریدی نے اپنے خلوص اور عاجزی سے ان کا دل جیت لیا۔ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کی بہت تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ شاہد بھائی کے ساتھ پرواز میں صفر کیا وہ پاکستان کے بہت بڑے سٹار ہیں اور اس میں اتنی عاجزی ہے،انہوں نے مجھے دعائیں دیں،ان سے جو بھی ملتا ہے وہ ان کے ساتھ بہت پیار سے ملتے ہیں خاص طور پر بچوں کے ساتھ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد آفریدی رواں سال اپنا ٓخری پی ایس ایل کھیل رہے ہیں ،شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔شاہد آفریدی نے 2016 کے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔