• 24newspk

اداکار شان شاہد نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا


ویب ڈیسک(24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھارتی ٹیم کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کو ان کی سالگراہ پر مبارکباد دی اور لکھا کہ

آپ کو سالگرہ مبارک امید ہے کہ آپ کا دن اچھا گزرے گا۔


پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔شان شاہد نے جواب میں لکھا کہ واہ بھائی ان کی تو یاد ہے ،عمران خان کی 5 اکتوبر 2021کو سالگرہ تھی ایک بھی میسج نہیں آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر۔۔ بھائی ؟


34 views0 comments