top of page
  • Writer's picture24newspk

اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد، انٹرنیٹ پر طوفان آگیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ساتھی کرکٹر شاداب خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے کمنٹ کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

بھارتی اداکارہ نے پوسٹ پر کمنٹ میں نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی بھی مبارکباد دی ۔ انہیں کچھ روز پہلے بلوچستان پولیس کی طرف سے یہ اعزازی عہدہ دیا گیا تھا۔ نسیم شاہ نے مبارکباد پر اداکارہ اروشی روٹیلا کا شکریہ بھی ادا کیا۔


25 views0 comments
bottom of page