24newspk
اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑا جھٹکا! ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کھیلنے سے منع کر دیا، کیا وجہ بنی؟ جانیے

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں ،پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی ایلکس ہیلز پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز پی ایس ایل سےذاتی وجوہات کی بنا پر دستبردار ہوئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر بلے باز ایلکس ہیلز تھکاوٹ کی وجہ سے دستبردار ہو گئے وہ مسلسل ببل کی وجہ سے تنگ آگئے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل سیون میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی میں ایلکس ہیلز کا بڑا کردار رہا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی کنگز نے رواں پی ایس ایل میں کوئی میچ نہیں جیتا۔