top of page
  • Writer's picture24newspk

اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کو ٹیم میں اہم زمہ داری دے دی

Updated: Feb 3, 2021


اسلام آباد (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس جو کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ کرکٹ نہیں کھیل پا رہے ۔رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں رومان رئیس بطور کھلاڑی نہیں کھیل رہے،اسلام آباد یونائیٹڈ جو پی ایس ایل کی دو دفعہ چیمپئن بھی رہ چکی ہے انہوں نے رومان رئیس کو پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لئے بطور باؤلنگ کنسلٹنٹ منتخب کیا گیا ہے۔

رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے پی ایس ایل میں 30 میچز کھیلے اور ان کو چیمپئن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا،رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا اپنے کیریئر میں بھرپور سپورٹکرنے اور اور اب ٹیم کا کوچ مقرر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بطور باؤلنگ کوچ باؤلرز کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔رومان رئیس نے بتایا کہ ان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ بوتھا سے اپنے پلان کے بارے میں بات ہوئی اور وہ بہت خوش ہیں اور کوشش ہوگی کہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


35 views0 comments
bottom of page